پاکستان میں یوٹیوب کی بحالی کا حکم نامہ واپس

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 29 دسمبر 2012 ,‭ 13:04 GMT 18:04 PST

پاکستان کے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو جاری کیا ہوا اپنا ہی حکم نامہ واپس لے کر یو ٹیوب پاکستان میں دوبارہ بند کر دی ہے۔

جمعے کو وزیر داخلہ رحمان ملک نے یو ٹیوب کو چوبیس گھنٹوں میں کھولنے کا دعویٰ کیا تھا اور اس بارے میں حکم نامہ بھی جاری کرنے کا کہا تھا جو آج جاری ہوا اور آج ہی واپس لے لیا گیا۔

پاکستان میں یوٹیوب کو رواں برس اٹھارہ ستمبر کو اس وقت بند کر دیا گیا تھا جب ملک میں پیغمبر اسلام کے خلاف بننے والی توہین آمیز فلم کےخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔