اوباما 2013 میں اسلحہ پر کنٹرول کے خواہشمند

آخری وقت اشاعت:  اتوار 30 دسمبر 2012 ,‭ 15:47 GMT 20:47 PST

امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ دو ہزار تیرہ میں ملک میں اسلحہ پر کنٹرول کے اقدامات کی منظوری دے دی جائے۔

امریکی ٹی وی پر ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ قومی رائفل ایسوسی ایشن کی اس تجویز سے متفق نہیں کہ سکولوں کے باہر مسلح محافظ تعینات ہونے چاہیئیں۔

امریکہ میں اسلحے کی حامی گن لابی نے رواں ماہ کے آغاز میں ریاست کنیٹیکٹ کے ایک سکول میں فائرنگ سے بچوں سمیت چھبیس افراد کی ہلاکت کے بعد کہا تھا کہ سکول پاگل حملہ آوروں کا نشانہ اس لیے بنتے ہیں کیونکہ وہاں اسلحے پر پابندی ہے۔

براک اوباما نے کہا کہ صرف وہ ہی نہیں بلکہ امریکیوں کی اکثریت اس اندازے سے اتفاق نہیں کرتی۔

براک اوباما نے نائب صدر جو بائیڈن سے آئندہ ماہ تک اسلحے کے زور پر ہونے والے جرائم کی روک تھام کے لیے ٹھوس تجاویز پیش کرنے کو کہا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔