عراق: دھماکوں میں گیارہ افراد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  پير 31 دسمبر 2012 ,‭ 10:22 GMT 15:22 PST

عراق میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور چالیس سے زیادہ زحمی ہوئے ہیں۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں واقع مسیب میں ایک دھماکے میں سات افراد ہلاک ہوئے۔

اس کے علاوہ ایک اور دھماکہ جنوبی شہر حلہ میں ہوا جہاں دو افراد ہلاک ہوئے۔

کرکوک میں بھی ایک دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک راکٹ کو ناکارہ بنایا جا رہا تھا۔ اس دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔