’فسکل کلف‘ سے بچاؤ کے لیے معاہدہ ہوگیا

آخری وقت اشاعت:  منگل 1 جنوری 2013 ,‭ 02:59 GMT 07:59 PST

امریکہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس اور امریکی سینیٹ کی اکثریتی جماعت ری پبلکنز متوسط طبقے کے لیے ٹیکسوں میں رعایت اور اخراجات میں خود کار کٹوتی سے متعلق ایک معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں۔

تاہم اسے قانونی شکل نہیں دی جا سکی ہے اس لیے امریکہ عارضی طور پر ہی سہی لیکن ’فسکل کلف‘ نامی معاشی بحران کا شکار ہو گا۔

یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ حکمران ڈیموکریٹس بھی اس معاہدے کے حامی ہیں لیکن ایوانِ نمائندگان میں ری پبلکنز نمائندوں کی جانب سے تاحال اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

امکان ہے کہ امریکی سینیٹ میں اس معاہدے پر یکم جنوری دو ہزار تیرہ کی ڈیڈ لائن سے قبل ہی ووٹنگ ہو جائے گی۔ اس سے قبل ری پبلکن سینیٹرز نے کہا تھا کہ انہیں اس معاہدے پر غور کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق اگر آئندہ چوبیس گھنٹے میں معاہدے کو حتمی شکل دے دی جاتی ہے تو یہ تاخیر بےمعنی ہو جائے گی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔