امریکہ:معاشی بحران ٹالنے کے لیے بل منظور

آخری وقت اشاعت:  بدھ 2 جنوری 2013 ,‭ 04:08 GMT 09:08 PST

امریکی کانگریس کے ایوانِ زیرین نے ملک کے متوسط طبقے کے لیے ٹیکسوں میں اضافے اور سرکاری اخراجات میں خود کار کٹوتی سے بچاؤ کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

وائٹ ہاؤس اور ری پبلکن رہنماؤں کے اتفاقِ رائے کے بعد امریکی سینیٹ پہلے ہی اس معاہدے کی منظوری دے چکی ہے۔

منگل کو ایوانِ نمائندگان میں ہونے والی ووٹنگ میں بل کی حمایت میں دو سو ستاون جبکہ مخالفت میں ایک سو سڑسٹھ ووٹ ڈالے گئے۔

ایوانِ نمائندگان سے منظوری کے بعد اب اس معاہدے کو قانونی شکل مل سکے گی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔