عراق میں کار بم دھماکہ، پندرہ ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 3 جنوری 2013 ,‭ 15:40 GMT 20:40 PST

عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں حکام کے مطابق ایک کار میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم پندرہ شعیہ زائرین ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ دھماکہ پارکنگ میں کھڑی ایک کار میں اس وقت ہوا جب شعیہ زائرین مقدس مقام کربلا سے واپس آ رہے تھے۔

خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔