39 اضلاع میں موبائل سروس بند

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 3 جنوری 2013 ,‭ 05:18 GMT 10:18 PST

پاکستان کے متعدد شہروں میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر دہشتگردی کے خطرات کے پیشِ نظر موبائل سروس بند کر دی گئی ہے۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اس مرتبہ پنجاب کے اٹھارہ، بلوچستان کے نو جبکہ سندھ اور خیبر پختونخوا کے چھ، چھ اضلاع میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

جن بڑے شہروں میں موبائل سروس بند ہے ان میں چاروں صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان اور حیدرآباد سمیت کئی اہم شہر شامل ہیں۔

پی ٹی وی کے مطابق موبائل سروس صبح آٹھ بجے سے رات دس بجے کے دوران بند رہے گی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔