مصر کی کابینہ مییں ردو بدل

آخری وقت اشاعت:  اتوار 6 جنوری 2013 ,‭ 02:03 GMT 07:03 PST

مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کو ملک کی کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دس وزراء کو تبدیل کیا جانا ہے جن میں ملک کے مزیرِ داخلہ اور وزیرِ خزارنہ بھی شامل ہیں۔

یہ اقدام میں دو ہفتے قبل ملک میں ریفرنڈم کے ذریعے منظور ہونے والے نئے آئین پر ہونے والے سیاسی ہنگاموں کے بعد کیا گیا ہے۔

حال ہی میں مصر کی کرنسی کی قدر میں بھی زبردست کمی آئی تھی جس کے بعد مصر کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ملک کی خراب ہوتی معیشت کی بحالی کو اولین ترجیح دے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔