آخری ون ڈے میں دھونی کی شمولیت مشکوک

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 5 جنوری 2013 ,‭ 10:14 GMT 15:14 PST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہند سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ ان کی کمر میں تکلیف ہے اس لیے پاکستان کے خلاف شاید وہ آخری ونڈے میچ نہ کھیل سکیں۔

دلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں سے بات چيت میں انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ ان کی جگہ وکٹ کیپر مرلی کارتک کو موقع دیا جائے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان آخر ون ڈے میچ اتوار کو دلی میں کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کی سیریز پاکستان پہلے ہی جیت چکا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں دھونی نے کہا کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گيا کہ اتوار کے میچ کی کپتانی کون کرےگا ’کیونکہ میرے کھیلنے یا نہ کھیلنے پر حتمی فیصلہ اتوار کی صبح کیا جائے گا۔‘

اس موقع پر بھارتی کپتان نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ ان کے پاس پانچ گيند باز ہیں اس لیے وہ متوازن ٹیم ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔