’چاویس صدر کا حلف بعد میں اٹھا سکتے ہیں‘

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 5 جنوری 2013 ,‭ 08:45 GMT 13:45 PST

وینیزویلا کی حکومت کا کہنا ہے کہ صدر اوگو چاویس جمعرات کو بطور صدر کام شروع کر سکتے ہیں اور وہ حلف بعد میں اٹھا سکتے ہیں۔

وینیزویلا کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ ملک کی سپریم کورٹ ان کی طبیعت بہتر ہونے پر ان سے حلف لے سکتی ہے۔

یاد رہے کہ صدر اوگو چاویس جمعرات کو چھٹی بار صدر کے منصب پر فائز ہوں گے۔ تاہم وہ کینسر کے آپریشن کے بعد پھیپھڑوں کے شدید انفیکشن کا شکار ہیں۔

دوسری جانب وینزویلا کی اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ اگر صدر چاویس اگلی مدت کے لیے حلف نہیں اٹھاتے تو تیس دن کے اندر نیا انتخاب کروایا جائے۔ وینزویلا کے آئین کی رو سے اگر صدر اپنے اقتدار کی پہلے چار سال میں کسی وجہ سے اقتدار سے علیحدہ ہو جائیں تو تیس دن کے اندر دوبارہ انتخاب کروایا جائے گا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔