امریکہ: کولوراڈو میں فائرنگ، چار ہلاک

آخری وقت اشاعت:  اتوار 6 جنوری 2013 ,‭ 15:14 GMT 20:14 PST

امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ کے ایک واقعے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق سینچر کی رات فائرنگ کی آواز کے بعد پولیس اہلکار ایک گھر کے باہر پہنچے جہاں کچھ دیر تک پولیس اور مکان میں موجود افراد کے درمیان فائرنگ جاری رہی۔

یہ آپریشن پانچ گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد پولیس مکان کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

گذشتہ سال جولائی میں ارورا کے ایک سنیما میں فائرنگ کے واقعے میں بارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔