کوئٹہ میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک

آخری وقت اشاعت:  منگل 8 جنوری 2013 ,‭ 20:37 GMT 01:37 PST

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق دھماکہ پیر کوئٹہ کی سریاب روڑ پر ہوا ہے۔

پولیس نے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بلوچستان ڈولپمنٹ اتھارٹی کے سب انجینیئر نذیر احمد قمبرانی کے طور پر کی ہے۔

زخمی ہونے والوں میں پولیس کے ایک سب انسپکٹر بھی شامل ہیں۔

سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کی دی ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔