صدر اوگو چاویس جمعرات کو حلف نہیں اٹھائیں گے

آخری وقت اشاعت:  بدھ 9 جنوری 2013 ,‭ 21:42 GMT 02:42 PST

وینزویلا کی حکومت کا کہنا ہے کہ صدر اوگو چاویس جمعرات کو ایک اور مدت کے لیے حلف نہیں اٹھائیں گے۔

صدر اوگو چاویس کیوبا میں ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کا گیارہ دسمبر کو کینسر کا چوتھا آپریشن ہوا تھا اور اس کے بعد سے وہ پھیپھڑوں کے شدید انفیکشن کا شکار ہیں۔

صدر چاویس گذشتہ ماہ آپریشن کے بعد سے عوام کے سامنے بھی نہیں آئے ہیں۔

دوسری جانب وینزویلا میں حزب اختلاف نے سپریم کورٹ سے کہا کہ وہ فیصلہ دے کہ اگر صدر چاویس حلف نہیں اٹھاتے تو اس صورتحال میں کیا ہونا چاہیے۔

اس سے پہلے ملک کے نائب صدر نے کہا تھا کہ صدر اوگو چاویس صدر کے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں اور حلف بعد میں بھی اٹھا سکتے ہیں۔

صدر چاویس سنہ انیس سو ننانوے سے ملک کے صدر ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔