کراچی کیس: نکولس سرکوزی سے پوچھ گچھ

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 10 جنوری 2013 ,‭ 07:15 GMT 12:15 PST

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی سے رازداری کی خلاف ورزی کرنے کے الزام کے تحت بدعنوانی کے ایک معاملے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بدعنوانی کے اس معاملہ کو جسے ’کراچی افیئر‘ کہا جاتا ہے میں سابق صدر پر معاملہ کی راز داری کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

سابق صدر کے دفتر نے سنہ دو ہزار گیارہ میں کہا تھا کہ وہ اس معاملہ کی کسی دستاویز میں نامزد نہیں کیےگئے۔

درخواست دہندہ کا کہنا ہے کہ یہ معاملے کو خفیہ رکھنے کی خلاف ورزی تھی۔

پاکستان میں سنہ دو ہزار دو میں ہونے والے بم دھماکوں میں گیارہ فرانسیسی انجینئیر ہلاک ہوگئے تھے۔ تب سے یہ تحقیقات جاری ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔