ایم کیو ایم لانگ مارچ میں شریک نہیں ہوگی

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 11 جنوری 2013 ,‭ 07:13 GMT 12:13 PST

متحدہ قومی موومنٹ نے چودہ جنوری کو تحریکِ منہاج القران کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ملک کی مجموعی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دہشتگردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چودہ جنوری کے لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کے لیے دہشتگرد سرگرم ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم لانگ مارچ میں عملی طور پر شرکت نہیں کرے گی لیکن طاہرالقادری کی اخلاقی حمایت جاری رکھےگی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔