’پاکستان سے تعلقات اب پہلے جیسے نہیں رہ سکتے‘

آخری وقت اشاعت:  منگل 15 جنوری 2013 ,‭ 14:14 GMT 19:14 PST

بھارت کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بھارت کے تعلقات اب پہلے جیسے نہیں رہ سکتے۔

کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے اور متنازع ہلاکتوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد بھارتی وزیراعظم کا یہ پہلا رد عمل ہے۔

وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ’پاکستان کے ساتھ تعلقات پہلے جیسے اب نہیں رہ سکتے۔ جو لوگ اس کے لیے ذمہ دار ہیں انہیں سزا ملنی چاہیے۔ مجھے امید ہے کہ پاکستان اس بات کو سمجھےگا‘۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔