سپریم کورٹ کا وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم

آخری وقت اشاعت:  منگل 15 جنوری 2013 ,‭ 14:15 GMT 19:15 PST

سپریم کورٹ آف پاکستان نے رینٹل پاور کیس میں وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف سمیت سولہ افراد کو چوبیس گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

یہ حکم منگل کو ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پارلیمان کے سامنے تحریکِ منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری حکومت تحلیل کرنے کا مطالبہ لیے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے سنہ 2008 سے حکومت اور کرائے کے بجلی گھروں کے تمام معاہدے منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا اور نیب سے کہا تھا کہ اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔