پاکستان کا فوجی کی ہلاکت پر بھارت سے احتجاج

آخری وقت اشاعت:  بدھ 16 جنوری 2013 ,‭ 04:00 GMT 09:00 PST

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق آج پاکستانی فوج کے ڈائریکٹر ملٹری آپریشن اپنے بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر گزشتہ رات ایک پاکستانی فوجی کی ہلاکت پر احتجاج کریں گے۔

گزشتہ رات آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی ’بلا اشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی فوجی نائک اشرف ہلاک ہو گئے تھے‘۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعہ لائن آف کنٹرول کے علاقے تتہ پانی کے جندروٹ سیکٹر میں پیش آیا۔

پاکستانی ڈی جی ایم او یا ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز آج پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے ہاٹ لائن پر یہ احتجاج کریں گے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔