شیری رحمان کے خلاف توہینِ مذہب کی درخواست

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 17 جنوری 2013 ,‭ 07:27 GMT 12:27 PST

پاکستان کی سپریم کورٹ نے امریکہ میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان کے خلاف مبینہ طور مذہبی معاملے میں توہین آمیز رویہ اختیار کرنے پر کارروائی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔

فہیم انور گل نامی سائل نے اس سے قبل سیشن اور ہائی کورٹ میں بھی یہ درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔

تاہم سپریم کورٹ نے ان کی اپیل منظور کرتے ہوئے ملتان کے سٹی پولیس افسر کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا ہے۔

فہیم اختر گل نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ تیس نومبر سنہ دو ہزار دس کو پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’دنیا مرے آگے‘میں شیری رحمان نے توہین رسالت کی سزا پر گفتگو کی اور ایسے الفاظ استعمال کیے جو توہین پر مبنی ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔