الجزائر: ’زیادہ تر یرغمالی فرار ہونے میں کامیاب‘

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 17 جنوری 2013 ,‭ 12:34 GMT 17:34 PST

الجزائر کے حکام اور میڈیا کے مطابق گیس فیلڈ پر حملے میں یرغمال بنائے جانے والوں میں سے کئی افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ملک کے مشرق میں واقع ایک گیس فیلڈ پر حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے اور متعدد غیر ملکی افراد کو اغواء کر لیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق یرغمالیوں کے فرار ہونے کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں ہیں لیکن تیس سے چالیس الجزائر کے شہری اور پندرہ سے بیس غیر ملکی یرغمالی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل شدت پسندوں نے کہا تھا کہ انہوں نے 41 غیر ملکیوں کی یرغمال بنایا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔