الجزائر میں آپریشن، متعدد یرغمالی لاپتہ

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 18 جنوری 2013 ,‭ 05:55 GMT 10:55 PST

الجزائر کے شمالی علاقے میں واقع ’ان امیناس‘ گیس فیلڈ میں یرغمال بنائے جانے والے مقامی اور غیرملکیوں کی رہائی کے لیے فوج کی جانب سے آپریشن کے بعد متعدد یرغمالی لاپتہ ہیں۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق اس آپریشن میں چار غیر ملکی یرغمالی ہلاک ہوئے ہیں۔ اسلام پسند شدت پسندوں نے اکتالیس غیرملکیوں کو یرغمال بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

آپریشن کے نتیجے میں کچھ یرغمالی رہا ہوئے ہیں لیکن یہ واضح نہیں کہ رہا کروائے جانے والوں کی کل تعداد کیا ہے جبکہ برطانوی حکام نے اس آپریشن میں متعدد برطانوی شہریوں کی ہلاکتوں کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔

القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے بدھ کو اس گیس فیلڈ پر قبضہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی الجزائر کے ہمسایہ ملک مالی میں فرانسیسی مداخلت کا ردعمل ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔