رینٹل پاور کیس کے تفتیشی افسر کی ہلاکت

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 18 جنوری 2013 ,‭ 07:53 GMT 12:53 PST

کرائے کے بجلی گھروں کے معاہدوں میں بدعنوانی کی تحقیقات کرنے والی قومی احتساب بیورو کی ٹیم کے ایک تفتیشی افسر کامران فیصل اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے ہیں۔

اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے کامران فیصل نیب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے اور وہ فیڈرل لاجز میں رہائش پذیر تھے۔

تھانہ سیکریٹریٹ کے اہلکاروں نے بی بی سی اردو کو بتایا ہے کہ ان کی لاش کمرے میں پنکھے سے لٹکی پائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق بظاہر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے تاہم موت کی وجہ کے حتمی تعین کے لیے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔