الجزائر: ’مختار نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی‘

آخری وقت اشاعت:  اتوار 20 جنوری 2013 ,‭ 16:17 GMT 21:17 PST

موریطانیہ کی نیوز ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں الجزائر کے شدت پسند رہنما مختار بلمختار نے امیناس گیس فیلڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

صحارا میڈیا پر چلنے الی اس ویڈیو میں مختار نے مطالبہ کیا ہے کہ مالی میں غیر ملکی فوج کی کارروائیاں بند کی جائیں۔ انہوں نے القاعدہ سے تعلق رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

صحارا میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو پچھلے ہفتے تیار کی گئی تھی جب امیناس گیس فیلڈ کا محاصرہ جاری تھا۔

دوسری جانب امیناس گیس فیلڈ پر محاصرہ ختم ہونے اور تئیس یرغمالیوں کی ہلاکت کے بعدالجزائر کے وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ کافی غیر ملکی لاپتہ ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گیس فیلڈ پر دہشت گردی کی کارروائی کے بعد امیناس کے رہائشیوں کو بے روزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔