’حملوں کے باوجود پولیو مہم جاری رکھیں گے‘

آخری وقت اشاعت:  اتوار 20 جنوری 2013 ,‭ 16:37 GMT 21:37 PST

مائیکروسافت کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے قطرے پلانے والے کارکنان پر حملوں سے ان کی فاؤنڈیشن کام نہیں روکے گی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کو ایک انٹرویو میں میں بل گیٹس نے کہا کہ کارکنان پر حملوں کے باعث ہم یہ مہم نہیں روکیں گے۔

’ان حملوں کے باعث ہم مجبور ہیں کہ حکومتِ پاکستان کے ساتھ بیٹھیں اور دیکھیں کہ وہ اس مہم کے کارکنان کی حفاظت کے لیے کیا قدم اٹھا رہی ہے۔ اور اگر ضرورت ہے تو ان اقدامات میں تبدیلی بھی کی جائے۔‘

یاد رہے کہ بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس کی فاؤنڈیشن بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن پولیو کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہے۔

یہ فاؤنڈیشن پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان، نائیجیریا اور افغانستان میں کام کر رہی ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔