الیکشن سے قبل پاکستان جاؤں گا: مشرف

آخری وقت اشاعت:  پير 21 جنوری 2013 ,‭ 03:37 GMT 08:37 PST

پاکستان کے سابق صدر اور فوجی حکمران جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ اپنے سیاسی کیرئر کو آگے بڑھانے اور انتخابات میں اپنی جماعت کی مدد کے لیے جلد ہی پاکستان جائیں گے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں ممکنہ طور پر مئی میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل وطن واپس آ جائیں گے۔

جنرل مشرف دو ہزار آٹھ میں اقتدار سے علیحدگی کے بعد سے خودساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

پاکستان میں وہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے مقدمۂ قتل میں مطلوب بھی ہیں۔

انہوں نے گزشتہ برس بھی پاکستان جانے کا اعلان کیا تھا لیکن پھر ارادہ بدل دیا تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔