عراق: تین دھماکوں میں سولہ ہلاک

آخری وقت اشاعت:  منگل 22 جنوری 2013 ,‭ 11:37 GMT 16:37 PST

عراق کے دارالحکومت بغداد میں پولیس کا کہنا ہے کہ تین دھماکوں میں کم از کم سولہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے بغداد اور اس کے قریبی علاقوں میں ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق بغداد کے جنوبی علاقے محمودیہ میں ایک کار بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ اس حملے میں دو عراقی فوجی بھی ہلاک ہوئے جبکہ چودہ افراد زخمی ہوئے۔

اس دھماکے کے چند ہی لمحے بعد تاجی کے علاقے میں ایک اور کار بم دھماکہ ہوا جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔ تاجی میں ہونے والا بم دھماکہ ایک فوجی اڈے کے قریب ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیسرا دھماکہ شیعہ اکثریتی علاقے شلا میں ہوا جس میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ یہ دھماکہ ایک مصروف مارکیٹ میں ہوا۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے کئی خودکش دھماکوں میں کم از کم تیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

The third car bomb exploded in a crowded market in the Shula district of Baghdad, police and hospital sources said. .

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔