’سخت پابندیوں کا جواب جوہری تجربہ‘

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 24 جنوری 2013 ,‭ 04:09 GMT 09:09 PST

شمالی کوریا نے تصدیق کی ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی پابندیوں میں حالیہ سختی کے جواب میں جوہری تجربے اور راکٹوں کے تجربات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

گزشتہ ماہ شمالی کوریا کی جانب سے ایک دور مار راکٹ کے تجربے کے بعد سلامتی کونسل نے منگل کو اس پر عائد پابندیوں میں اضافہ کر دیا تھا۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے قومی دفاعی کمیشن کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ یہ بات چھپانا نہیں چاہتے کہ شمالی کوریا کے اصل دشمن امریکہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے متعدد سیٹلائٹ اور دور مار راکٹوں کے تجربات کیے گئے ہیں۔

دفاعی کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکہ سے نمٹنے کا واحد طریقہ بندوق ہے۔

شمالی کوریا کے معاملے پر امریکی ایلچی گلین ڈیویز کا کہنا ہے کہ جوہری تجربہ ایک غلطی ہوگا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔