امریکہ: سی آئی اے کے سابق ایجنٹ کو سزا

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 26 جنوری 2013 ,‭ 20:25 GMT 01:25 PST

امریکہ کے جاسوسی ادارے سی آئی اے کے ایک سابق ایجنٹ کو ایک جاسوس اہلکار کا نام ظاہر کرنے پر تیس مہینے جیل کی سزا ہوئی ہے۔

اڑتالیس سالہ جون کیریاکو نے 2012 میں انٹیلیجنس کے قانون کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا تھا۔

جاسوسی کے اس قانون کے تحت ستائیس سال میں کسی کو سزا نہیں ہوئی تھی۔

جون نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے سی آئی کے ایک سابق اہلکار کا نام ایک صحافی کو بتایا تھا۔

یہ سابق افسر زیر حراست افراد سے تفتیش اور ان پر واٹر بورڈنگ ٹارچر یا پانی سے دم گھٹنے کا تشدد کرنے میں شامل تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔