متحدہ عرب امارات:94 افراد پر حکومت گرانے کا مقدمہ

آخری وقت اشاعت:  پير 28 جنوری 2013 ,‭ 00:14 GMT 05:14 PST

متحدہ عرب امارات میں حکام نے ملک کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے الزام میں چورانوے افراد پر مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے۔

ملک کے اٹارنی جنرل کے مطابق ان مشتبہ افراد نے ایک خوفیہ گروپ بنایا تھا جو بظاہر لوگوں کو اسلام پر عمل پیرا ہونے کی تبلیغ کرتا تھا لیکن حقیقت میں یہ لوگ حکومت گرانا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان افراد کا اخوان الالمسلمین سمیت بیرونی لوگوں سے رابطے تھے۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے درجنوں مبینہ اسلام پسندوں کو گرفتار کیا ہے جن کا دعویٰ ہے کہ وہ مظلوم ہیں اور ان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں سیاسی پارٹیوں اور جسلے جلوسوں پر پابندی ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔