’ملالہ کو مزید سرجری کی ضرورت ہے‘

آخری وقت اشاعت:  بدھ 30 جنوری 2013 ,‭ 11:00 GMT 16:00 PST

برطانوی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ طالبان کے قاتلانہ حملے کا نشانہ بننے کے بعد برطانیہ میں زیرِ علاج طالبہ ملالہ یوسفزئی کو مزید سرجری کی ضرورت ہے۔

برمنگھم کے کوئین الزبتھ ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر ڈیو روزر نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ملالہ کی کرینئیل سرجری جلد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کی گردن سے گولی نکالنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا تاہم اب بھی ملالہ کو مزید سرجری کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سرجری میں کوشش کی جائے گی کہ ملالہ کی یادداشت متاثر نہ ہو۔

ملالہ کی صحت کے بارے میں ڈاکٹر ڈیو روزر کا کہنا تھا کہ ملالہ کی صحت میں بہتری آ رہی ہے اور اس سرجری کے بعد ان کے مکمل صحت یاب ہونے میں پندرہ سے اٹھارہ ماہ لگ سکتے ہیں ۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔