ہنگو: مسجد کے باہر دھماکا، متعدد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 1 فروری 2013 ,‭ 09:55 GMT 14:55 PST

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع ہنگو میں بم دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی ضلعی پولیس افسر نے دھماکے میں بارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکہ ہنگو بازار میں امام بارگاہ کے باہر ہوا جس میں اٹھارہ افراد زخمی ہو ئے ہیں۔

دھماکے کے وقت نمازی جمعہ پڑھ کر امام بارگاہ سے باہر نکل رہے تھے۔

سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔