بلوچستان کے سابق وزیرِ اعلیٰ جام محمد یوسف انتقال کر گئے

آخری وقت اشاعت:  اتوار 3 فروری 2013 ,‭ 20:26 GMT 01:26 PST

بلوچستان کے سابق وزیرِ اعلیٰ جام محمد یوسف ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق وہ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض تھے اور ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔

جام محمد یوسف مسلم لیگ ق کے رہنما تھے اور وہ 2002 سے 2007 تک بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔