نااہلی کے خلاف یوسف گیلانی کی درخواست

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 2 فروری 2013 ,‭ 05:33 GMT 10:33 PST

پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنی نااہلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کر دی ہے۔

وہ اپنی سزا چیلنج کرنے کے لیے خود عدالت عظمیٰ کے سامنے پیش ہوئے۔

سنیچر کو درخواست دائر کرنے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے خط نہ لکھنے کا فیصلہ بطور وزیراعظم کیا تھا جبکہ انہیں سزا انفرادی حیثیت میں دی گئی۔

یوسف رضا گیلانی کو این آر او کیس میں سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر توہین عدالت کے مقدمے میں سزا ملنے کے بعد پاکستان کی وزارتِ عظمیٰ سے ہٹا دیا گیا تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔