شام: سرحدی پوسٹوں پر باغیوں کا حملہ

آخری وقت اشاعت:  منگل 5 فروری 2013 ,‭ 15:36 GMT 20:36 PST

اردن کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شامی فوج اور باغیوں کے درمیان اردن کی سرحد کے قریب شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

حکام کے مطابق ان جھڑپوں میں سترہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو اردن کے رہائشی شامل ہیں۔

باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ اردن کی سرحد پر شامی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل باغیوں نے ترکی کی سرحد پر شامی چیک پوسٹوں پر قبضہ کیا تھا۔

باغیوں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں فیصلہ کن جھڑپیں ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔