ڈنمارک: اسلام کے ناقد مصنف پر حملہ

آخری وقت اشاعت:  منگل 5 فروری 2013 ,‭ 15:42 GMT 20:42 PST

ڈنمارک کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مسلح شخص نے مایہ ناز مصنف اور تاریخ دان کو ہلاک کرنے کی کوشش کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مصنف اور تاریخ دان لارس ہیگارڈ اسلام کے ناقد کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں لارس زخمی نہیں ہوئے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مسلح شخص پیکج پہنچانے کے بہانے لارس کے مکان تک پہنچا اور لارس پر فائر کیا لیکن ان کو گولی نہیں لگی۔

پولیس کے مطابق فائر کرنے کے بعد مسلح شخص فرار ہوگیا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔