طالبان کی پیشکش کو سنجیدگی سے لینا چاہیے: نواز شریف

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 7 فروری 2013 ,‭ 03:29 GMT 08:29 PST

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے طالبان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

نواز شریف نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ بارود اور خون کے کھیل سے نفرتیں پھیلتی اور دوریاں پیدا ہوتی ہیں، اور پاکستان اس کی بھاری قیمت ادا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس ماہ کی تین تاریخ کو کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان احسان اللہ احسان نے ایک ویڈیو پیغام میں حکومت کو اس شرط پر مذاکرات کی دعوت دی تھی کہ اگر مولانا فضل الرحمٰن، نواز شریف اور سید منور حسن فوج یا حکومت کے لیے ضمانت دیں تو مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔