صدر زرداری کے خلاف مقدمات نہیں کھل سکتے

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 9 فروری 2013 ,‭ 17:48 GMT 22:48 PST

سوئس حکام نے حکومتِ پاکستان کو مطلع کیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کے خلاف مبینہ بدعنوانی کے مقدمات دوبارہ نہیں کھولے جا سکتے ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق یہ اطلاع پاکستان کی وزارتِ قانون کو موصول ہونے والے ایک خط میں کہی گئی ہے۔

وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائک نے سوئس حکام کی جانب سے بھجوائے گئے خط کی تصدیق کی ہے جبکہ وزیرِ اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سوئس حکومت کے فیصلے نے حکومتِ پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔

وزارت قانون کو ملنے والے خط میں سوئس حکام نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو بطور صدر عالمی طور پر استثنیٰ حاصل ہے اس لیے جب تک وہ اس عہدے پر فائز ہیں ان کے خلاف کسی بھی قسم کے مقدمات پر کارروائی شروع نہیں ہو سکتی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔