شمالی کوریا کا تیسرا جوہری تجربہ

آخری وقت اشاعت:  منگل 12 فروری 2013 ,‭ 05:55 GMT 10:55 PST

شمالی کوریا نے تصدیق کی ہے کہ اس نے ایک ’کامیاب‘ زیرِ زمین جوہری تجربہ کیا ہے۔

ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ’تیسرا جوہری تجربہ کامیابی سے کیا گیا ہے۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تجربہ اس امریکی جارحیت کے خلاف ملکی سلامتی کے اقدامات کا حصہ ہے جس نے ہمارے پرامن راکٹ تجربے کے حق کی مخالفت کی تھی۔

جنوبی کوریا نے اس تجربے کی مذمت کی ہے جبکہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔