اورکزئی ایجنسی میں بم دھماکا، دو افراد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 14 فروری 2013 ,‭ 05:48 GMT 10:48 PST

اورکزئی ایجنسی میں ایک گاڑی میں بم دھماکا ہوا جس سے دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے ایک اہل کار نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دھماکا ایک مسافر وین میں ہوا، جس میں مسافر اورکزئی ایجنسی سے ہنگو کی طرف جا رہے تھے۔

سرکاری ٹیلی ویژن کی اطلاع کے مطابق جمعرات کی صبح ہونے والا یہ حملہ ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا تھا۔

اس واقعے سے تھوڑی دیر قبل بنوں کے قریب ایک پولیس تھانے پر حملے کی کوشش میں چار شدت پسند مارے گئے تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔