’فوجی غیردانستہ طور پر ایل او سی کے پار چلا گیا‘

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 15 فروری 2013 ,‭ 04:11 GMT 09:11 PST

پاکستانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک پاکستانی فوجی غیردانستہ طور پر لائن آف کنٹرول کے پار چلا گیا ہے اور اس کی واپسی کے لیے بھارتی حکام سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

پاکستانی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار جمعرات کو راستہ بھول گیا اور غیرارادی طور پر لائن آف کنٹرول کی دوسری طرف چلا گیا۔ فوجی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کھوئی رتہ سیکٹر میں پیش آیا ہے۔

فوجی ذرائع کے مطابق ماضی میں بھی لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف اس طرح کے واقعات ہوتے رہے ہیں جنہیں افہام و تفہیم سے حل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستانی فوج کے ذرائع نے کہا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی کے قریب جمعرات کو بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔