’حتف 2 ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ‘

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 15 فروری 2013 ,‭ 08:22 GMT 13:22 PST

پاکستانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے حتف دوئم ابدالی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ زمین سے زمین پر مار کرنے والا کم شارٹ رینج میزائل حتف دوئم ابدالی جوہری اور ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بیان کے مطابق یہ میزائل ایک سو اسّی کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے تجربہ دیکھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔