وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کے قافلے پر خودکش حملہ

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 15 فروری 2013 ,‭ 10:33 GMT 15:33 PST

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا ہے جس میں وہ محفوظ رہے۔

مردان کے پولیس کنٹرول روم کے مطابق یہ مردان میں کالج روڈ پر ایک خود کش حملہ آور موجود تھا۔

پولیس کے مطابق جب وزیر اعلیٰ کا قافلہ گزر رہا تھا تو اس وقت حملہ آور نے آگے بڑھنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے اس کو روک کر گھیرے میں لے لیا۔

گھیرے میں آنے کے بعد خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا دیا۔

پولیس کے بقول اس دھماکے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔