قبرص: نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری

آخری وقت اشاعت:  اتوار 17 فروری 2013 ,‭ 07:04 GMT 12:04 PST

قبرص یا سائپرس جمہوریہ کے باشندے اپنے نئے صدر کو منتخب کرنے کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ یہ ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوئی۔

دائیں بازو کے رہنما نائکوس اناستاسیادس کو ان کے اہم ترین حریف اور بائیں بازو کے رہنما ستاوروس ملاس پر پندرہ پوائنٹ کی سبقت حاصل ہے تاہم یہ کہا جا رہا ہے کہ انہیں مطلوبہ پچاس فیصد ووٹ حاصل نہیں ہو سکیں گے۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق نائکوس کے مقابل دس حریفوں میں سب سے آگے ستاوروس ملاس ہیں جنہیں کمیونسٹوں کی اکیل پارٹی کی حمایت حاصل ہے ان کے بعد ان کے قریب ترین حریف میں ایک آزاد امیدوار گیورگوس لیلیکاس ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔