کراچی میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  پير 18 فروری 2013 ,‭ 16:34 GMT 21:34 PST

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب نمائش چورنگی پر کوئٹہ واقعے کے خلاف جاری دھرنے سے قریب واقعے علاقے پٹیل پاڑہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغرب کی نماز کے بعد لوگ مسجد سے نکل رہے تھے تو ان پر فائرنگ کی گئی جس میں دو افراد عبدالرحیم اور شاہ رخ جبکہ عمران نامی شخص زخمی ہوگیا۔

اہلسنت و الجماعت نے دعویٰ کیا ہے کہ مسجد سبحانی سے نکلنے والے افراد پر فائرنگ میں ان کے تین کارکن ہلاک ہوئے ہیں۔ جماعت کے ترجمان مولانا اکبر سعید کا کہنا ہے کہ علاقے میں پولیس اور رینجرز کی موجودگی کے باوجود نمازیوں پر فائرنگ کی گئی۔

واقعے کے بعد علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا اور پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

اس سے پہلے سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں حاجی فیاض سومرو ہلاک ہوگئے تھے، اہل سنت و الجماعت کا کہنا ہے کہ حاجی فیاض ان کے رکن تھے انہیں نشانہ بناکر قتل کیا گیا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔