شیر رحمان کے خلاف مقدمہ درج

آخری وقت اشاعت:  منگل 19 فروری 2013 ,‭ 05:54 GMT 10:54 PST

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں پولیس نے امریکہ میں پاکستانی سفیر شیری رحمان کےخلاف توہین رسالت کے قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمہ ملتان کے ایک شہری فہیم گِل کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔

مدعی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ شیری رحمان نے تیس نومبر سنہ دو ہزار دس کو پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’دنیا میرے آگے‘میں توہین رسالت کے قانون سے متعلق گفتگو کے دوران ایسے کلمات ادا کیے جو توہین رسالت کے زمرے میں آتے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔