غیرملکی ڈرون پر قبضے کا ایرانی دعویٰ

آخری وقت اشاعت:  اتوار 24 فروری 2013 ,‭ 01:09 GMT 06:09 PST

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ملک کے جنوب میں جاری فوجی مشق کے دوران ایک ایسا غیر ملکی ڈرون طیارہ پکڑ لیا ہے جو ملک کی فضائی حدود میں داخلے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک وار فیئر یونٹ نے سگنلوں کی مدد سے ڈرونز کی موجودگی کی نشاندہی کی تھی۔

اس پر طیارے کے نیویگیشن یونٹ پر کنٹرول حاصل کر کے طیارہ اتار لیا گیا۔

ایرانی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ڈرون طیارہ کس ملک کا ہے۔

ایران نے دسمبر 2012 میں بھی امریکیوں کے زیرِ استعمال ’سکین ایگل‘ نامی قدرے کم پیچیدہ اور چھوٹے حجم کا ڈرون طیارہ اتارنے کا دعویٰ کیا تھا جسے امریکہ نے مسترد کر دیا تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔