راؤل کاسترو کا 2018 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان

آخری وقت اشاعت:  پير 25 فروری 2013 ,‭ 02:33 GMT 07:33 PST

کیوبا کے صدر راؤل کاسترو نے اپنے دوبارہ انتخاب کے بعد اعلان کیا ہے کہ یہ ان کی آخری مدتِ صدارت ہے اور وہ 2018 میں اس عہدے کے لیے امیدوار نہیں ہوں گے۔

اکیاسی سالہ راؤل کاسترو نے 2006 میں اپنے بیمار بھائی فیدل کاسترو کی جگہ لی تھی تاہم انہوں نے باقاعدہ طور پر ملک کی صدارت 2008 میں سنبھالی تھی۔

کیوبا کی کمیونسٹ اسمبلی نے راؤل کو ملک کا صدر منتخب کرنے کے علاوہ میگوئل دیاز کینل برمودز کو ان کا پہلا نائب صدر بھی منتخب کیا ہے۔

باون سالہ دیاز کینل کو راؤل کاسترو کے جانشین کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔