مردان: پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

آخری وقت اشاعت:  منگل 26 فروری 2013 ,‭ 09:02 GMT 14:02 PST

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر مردان کے قریب ایک پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

مردان کے مرکزی پولیس کنٹرول روم کے مطابق یہ پولیس اہلکار ایک پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور تھے اور ان پر دو افراد جو پیدل تھے نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یہ ہلاک ہو گئے۔

یہ واقع تھانہ شیخ ملتون ٹاؤن کی حدود میں واقع ایک گاؤں خوا کلے میں پیش آیا۔

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کا نام کانسٹیبل سید محمد تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔