’اخراجات میں کٹوتی کا اثر دفاعی صنعت پر‘

آخری وقت اشاعت:  بدھ 27 فروری 2013 ,‭ 01:41 GMT 06:41 PST

امریکی صدر براک اوباما نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ وہ سرکاری اخراجات میں کٹوتیوں سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرے۔

منگل کو ریاست ورجینیا میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے خبردار کیا کہ ان کٹوتیوں سے دفاعی صنعت خصوصاً متاثر ہو سکتی ہے۔

امریکی بحریہ نے پہلے ہی فوج کو سامان فراہم کرنے والی کمپنیوں کو متنبہ کر دیا ہے کہ کٹوتیوں کے نفاذ کی صورت میں وہ مستقبل کے سودے منسوخ کرنے پر مجبور ہوگی۔

ادھر امریکہ کی کسٹم اور امیگریشن ایجنسی نے اپنے بجٹ میں کٹوتیوں کے خدشات کے پیشِ نظر جیلوں میں قید غیرقانونی تارکینِ وطن افراد کو رہا کرنا شروع کر دیا ہے۔

امریکہ میں آئندہ دس برس میں وفاقی بجٹ میں ایک اعشاریہ دو ٹریلین ڈالر کی کٹوتیوں کا معاملہ یکم جنوری 2013 کو طے پانے والے معاہدے کے تحت دو ماہ کے لیے مؤخر کر دیا گیا تھا اور یہ مدت جمعہ کو ختم ہو رہی ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔