ڈرائیور کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے واقعے کی تحقیقات

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 28 فروری 2013 ,‭ 12:26 GMT 17:26 PST

جنوبی افریقہ کی پولیس موزمبیک سے تعلق رکھنے والے ٹیکسی ڈرائیور کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہی ہے جس کو مبینہ طور پر پولیس وین کے ساتھ ہتھکڑیاں باندھ کر جوہانسبرگ کی سڑکوں میں گھسیٹا گیا تھا۔

ایک شخص نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی تھا اور اس ویڈیو کو نیشنل میڈیا پر بھی دکھایا گیا ہے۔

پولیس کے تحقیقاتی ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ ان کو یہ ویڈیو دیکھ کر بہت دھچکہ لگا ہے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کی پولیس کی جانب سے پرتشدد طریقے اختیار کرنے میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ واقعہ اس کی تازہ مثال ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔